جی ایچ کیو حملہ کیس، وکلا کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج احمد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کرنی ہے، ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس مقدمہ میں گرفتار نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں ہیں، ان سے ملاقات سے متعلق اختیارات جیل حکام کے پاس ہیں، معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

جج امجد علی شاہ نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

Check Also

آر ٹی او ون کراچی میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف شکنجہ تیار

کراچی : رپورٹ عمران خان :یڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریجنل ٹیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *