پاکستان کے ساتھ جنگ:بھارت کی شکست فرانسیسی کمپنی کو بھی لے ڈوبی

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھی رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں اضافہ نہیں ہوسکا۔
ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں آج 5.59 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
پاک بھارت کشیدگی کے آغاز کے بعد فرانسیسی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں گزشتہ 5 دنوں کے دوران تقریباََ 10.33 فیصد کمی آئی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈرونز مار گرائے۔
پاک فضائیہ نے جو بھارتی طیارے مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ جدید طرز کے تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

Check Also

انجری مسائل میں گھری بھارتی ٹیم میں سرفراز خان کی شمولیت

بھارت نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے مڈل آرڈر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *