جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے اپنا استعفیٰ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر نے سیاسی کمیٹی کے اعلامیہ کے بعد استعفیٰ پارٹی کو جمع کروایا، سیاسی کمیٹی نے پبلک اکاؤٹس کمیٹی کے چیئرمین کو استعفیٰ دینے کا کہا تھا۔

جنید اکبر نے اپنا استعفیٰ تحریک انصاف کو چیف وہپ کو بھجوانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ عامر ڈوگر کو جمع کروا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق اپنا استعفیٰ چیف وہپ کو جمع کروایا ہے۔

Check Also

3 سال غیر حاضری مہنگی پڑگئی، کسٹمز انسپکٹر نوکری سے فارغ

رپورٹ : عمران خاناسلام آباد :(اسٹاف رپورٹر) اایف بی آر نے طویل عرصے تک غیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *