ملک بھر میں سونا 3500 روپے سستا ہوگیا

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، آج فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 362 کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی سے 3980 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *