نوجوان آبادی ہماری سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتی ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوجوان آبادی ہماری سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت کی توجہ نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت دینے پر مرکوز ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مسئلہ نتائج کے حوالے سے نطم و ضبط کی کمی ہے، ہم 24 کروڑ آبادی پر مشتمل ایک قوم ہیں، سالانہ شرح نمو 2.5 فیصد ہے، غربت کے خاتمے کے لیے پائیدار معاشی بہتری کی طرف بڑھنا بہت ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مقصد یہ تھا کہ پاکستان کا سوشل امپیکٹ فنانسنگ فریم ورک مشترکہ طور پر تشکیل دیا جاسکے، یہ فریم ورک محض ایک پالیسی بیان نہیں بلکہ ایک مالیاتی ڈھانچہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس آئی بی میں خاص طور پر نوجوان خواتین پر توجہ دی جا رہی ہے، نیوٹیک اور ابتدائی اسٹیئر کوڈیل ٹیم کو اس تاریخی اجراء پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مراحل میں مزید نتائج پر مبنی فنڈنگ کریں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کی جانب بڑھیں۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج متوقع، سیاسی و علاقائی صورتحال پر مشاورت ہو گی

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *