ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ بندی کیلئے تجارت کا استعمال کیا:امریکی حکام کا عدالت میں دعویٰ

امریکی حکام نے عدالت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ بندی کے لیے تجارت کا استعمال کیا، تجارت اور ٹیرف پر صدر کے اختیارات محدود کیے تو تنازع دوبارہ بھڑک سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دینے کے عدالتی فیصلے پر اپیل دائر کی گئی ہے۔

امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ صدر کے ٹیرف کے اختیارات محدود کیے گئے تو یہ علاقائی سلامتی اور تجارتی معاہدوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

بھارت کا بندوبست کررہے ہیں، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی روکیں گے، انڈیا سنجیدہ ہے تو تمام مسائل پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

حکام کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے درمیان دوبارہ تصادم ہوسکتا ہے، جس سے لاکھوں جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

بھارت امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کروانے کے دعوے کی تردید کرتا رہا ہے۔

ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ بندی کیلئے تجارت کا استعمال کیا: امریکی حکام کا عدالت میں دعویٰ

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *