کراچی: امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی نظر آنے لگے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 4500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 604 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3994 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 13 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 3 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا، چین کے شینزن کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد مندی دیکھی گئی، تائیوان کے ایس ای انڈیکس میں بھی 3 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جبکہ جاپان کے نکئی انڈیکس میں بھی 1.49 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔
THE PUBLIC POST