سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سےدو روز قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ و سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے دو کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ فضل اور علی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا۔ عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیٹرنز الیون کے دو فاسٹ بولرز علی شبیر اور ثاقب خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے عبداللہ فضل اور علی عثمان کو ریلیز کرنے کا کہا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو آگاہ کیا کہ راولپنڈی میں گرین ٹاپ وکٹ بنانے جارہے ہیں اسی لیے ابھی آپ کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

Check Also

ڈبلیو ٹی اے فائنلز 2026ء سے قبل خواتین ٹینس اسٹارز کا منفرد فوٹو شوٹ

ڈبلیو ٹی اے فائنلز 2026ء سے قبل خواتین ٹینس اسٹارز نے منفرد فوٹو شوٹ کرایا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *