ایلون مسک سیاست اور ٹیکنالوجی کے بعداب ہالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے سیاست اور ٹیکنالوجی کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم جمانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے تفریحی کمپنی اسکائی ڈانس میں تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس کے بعد ہالی ووڈ میں ان کے بڑھتے اثرورسوخ پر بحث چھڑ گئی ہے۔

مصنوعی ذہانت سے فلم سازی کا آغاز

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ویڈیو ٹیکنالوجی ’گروک امیجن‘ کے ذریعے یونانی داستان ’دی اوڈیسی‘ پر سات منٹ کی فلم بھی تیار کی گئی ہے، جس کے معیار پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی۔

ماہرین کے مطابق ایلون مسک کی ہالی ووڈ میں دلچسپی کے پیچھے مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں دکھانے، منافع کمانے اور ثقافتی اثرورسوخ بڑھانے جیسے مقاصد ہو سکتے ہیں۔

Check Also

میرا نے بہن کی صحت سے متعلق افسوس ناک خبر شیئر کر دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی چھوٹی بہن کی صحت سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *