مودی کا جنگی جنون؛ پاکستان کیخلاف ناپاک سازشیں، بھارتی جریدے کے خوفناک انکشافات

مودی کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بھارتی جریدے نے پاکستان کے خلاف ناپاک سازشوں سے متعلق خوفناک انکشافات کر دیے۔

بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں مودی نے افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی دھمکی دی جبکہ پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا بھارتی فیصلہ، نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

بھارت کی جانب سے دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ جیسے حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو مکمل تیار باشی کا حکم، ایک اور مسلح تصادم کا خدشہ بڑھ گیا۔

بھارت دہشتگردی کے جھوٹے بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Check Also

“یہ ٹیکنیکل تفصیلات ہیں” لڑاکا طیاروں کے سوال پر بھارتی ڈی جی ملٹری آپریشنز پھر کنی کترا گئے

اسلام آباد نئی دہلی(پبلک پوسٹ)پاکستان کی طرف سے بھارتی طیارے گرائے کا بیان تسلسل کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *