سونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی

کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دو روزہ وقفے کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 98ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 200روپے کے اضافے سے 4لاکھ 32 ہزار 336روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 744 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 70 ہزار 658روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 55سینٹس کے اضافے سے 52ڈالر 45سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کے اضافے سے 5ہزار 723روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 47روپے کے اضافے سے 4ہزار 906روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے

لاہور: مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا آج یوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *