اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس کینسر کے باعث انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس برطانیہ میں کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

شائستہ عباس کے انتقال کی خبر میاں شہباز احمد نے شیئر کی۔ مرحومہ گزشتہ تقریباً 3 سال سے کینسر کی آخری اسٹیج میں مبتلا تھیں اور برطانیہ میں زیرِ علاج تھیں۔ وہ 4 سالہ بچے کی والدہ بھی تھیں۔

پیشے کے اعتبار سے وکیل تھیں جبکہ وہ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکی تھیں۔ انہوں نے ٹی وی ون کے ڈرامے ’سیپ‘ میں اداکاری کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق شائستہ کی والدہ شفقت بیگم آخری ایام میں ان کے ساتھ موجود تھیں، تاہم اداکارہ میرا ویزا نہ ملنے کے باعث برطانیہ نہیں جا سکیں۔

شائستہ عباس کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔

Check Also

سونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی

کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دو روزہ وقفے کے بعد آج پھر اضافہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *