امریکی عوام میں اسرائیل کیلئےشدید ناپسندیدگی پائی جاتی ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات میں شکست کی وجوہات بیان کر دیں۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی عوام میں اسرائیل کے لیے شدید ناپسندیدگی پائی جاتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود انتخابی میدان میں ہوتا تو نتائج بالکل مختلف ہوتے۔

امریکی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ ووٹر کو ایران جنگ، فیول کی بڑھتی قیمتوں اور اسرائیل مخالف جذبات نے متاثر کیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 54 سیٹوں کی اکثریت حاصل ہوئی اور ریپبلکنز کی نشستیں کم ہو کر 44 رہ گئیں۔

ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو 254 نشستوں کی اکثریت مل گئی ہے جبکہ ریپبلکنز کی نشستیں کم ہو کر 162 ہو گئی ہیں۔

Check Also

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے

لاہور: مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا آج یوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *