کراچی (شوبز رپورٹر) خدا داد صلاحیتوں سے مالا مال مہک نور یونس میمن کے کھیل میں اہم کردار ادا کریں گی پرکشش مہک نور ٹیلنٹ سے مالا مال، اچھی پڑھی لکھی ایکٹرس میں شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے پہلے کھیل سے لے کر آج تک بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا –
مہک نور PACC تھیٹر فیسٹیول میں بھی پرفارم کریں گی مہک نور نہ صرف بطور ایکٹرس تھیٹر و ٹی وی پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرتی ہیں بلکہ وہ بطور ماڈل اور ہوسٹ بھی اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہیں مہک نور تھیٹر پر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، ان کے نزدیک بے شک کام کم کیا جائے مگر اچھا مضبوط رول ہو جو ناظرین یاد رکھیں –
مہک نور کا کہنا ہے کہ تھیٹر ان کی پہلی ترجیح ہے اسٹیج پر اداکاری میں جو سچائی اور جانداری ہوتی ہے وہ کہیں اور نہیں ملتی وہ کہتی ہیں کہ میں ہر کردار کو دل سے نبھاتی ہوں، چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، کیونکہ ناظرین سب کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں
سینئر اسٹیج ڈرامہ ڈائریکٹر یونس میمن نے بھی مہک نور کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مہک نور میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک کامیاب فنکارہ میں ہونی چاہئیں وہ وقت کی پابند، محنتی اور اپنے کام سے سچی محبت کرنے والی فنکارہ ہیں ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا ہے تھیٹر حلقوں کا کہنا ہے کہ مہک نور نے کم عرصے میں اپنی محنت اور لگن سے جو مقام حاصل کیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے ان کی اداکاری میں نکھار، آواز میں مٹھاس اور چہرے کے تاثرات انہیں دیگر فنکاراؤں سے منفرد بناتے ہیں-
دسمبر میں ہونے والے پی اے سی سی تھیٹر فیسٹیول کے حوالے سے مہک نور کا کہنا تھا کہ وہ اس فیسٹیول کے کچھ کھیل کا حصہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے فیسٹیول سے نہ صرف نئے فنکاروں کو موقع ملتا ہے بلکہ تھیٹر کو بھی فروغ ملتا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ناظرین ان کے نئے کھیل کو پہلے کی طرح بے حد پسند کریں گے اور اسے سراہیں گے
THE PUBLIC POST