مجھے اور گووندا کو کوئی جدا نہیں کر سکتا: سنیتا آہوجا شوہر سے تعلقات میں بہتری کیلئے پُر امید

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر کے ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں کے باوجود بھی ازدواجی تعلقات بہتر ہونے کی امید ظاہر کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ میں اور گووندا ایک مرتبہ پھر خوش گوار زندگی گزاریں گے، ہمیں کوئی بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتا۔

انہوں نے گووندا کے ساتھ گزرے خوش گوار دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ گووندا ماضی میں دیوالی کے موقع پر میرے لیے سونے کے زیورات اور قیمتی تحائف لایا کرتے تھے اور ساتھ شاپنگ کے لیے بھی جایا کرتے تھے۔

سنیتا آہوجا نےکہا کہ فی الحال وقت میرے حق میں نہیں اور وقت سے لڑا نہیں جا سکتا، لیکن یہ 40 سال پرانا رشتہ ہے، اس لیے مجھے یقین ہے کہ یہ قائم رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گووندا اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں جبکہ میں خود اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں لیکن اس زندگی میں کوئی بھی ہمیں جدا نہیں کر سکتا۔

سنیتا آہوجا نےکہا کہ میں نے تمام معاملات خدا پر چھوڑ دیے ہیں، میں چاہتی ہوں کہ جو بھی ہمارے حق میں بہتر ہے، وہ ہو جائے۔

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں میں اس وقت اضافہ ہوا جب اداکار کا نام ان کی فلم ’روپا‘ کی ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ جوڑا جانے لگا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے دسمبر 2024ء میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی، تاہم اگست 2026ء میں واپس لے لی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ گووندا اور کومل شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم اداکار کے منیجر نے اس دعوے کی تردید کی تھی۔

Check Also

بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *