کراچی، لیاری کلاکوٹ سے بلال پپو گروپ کے2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ سے بلال پپو گروپ کے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اذان اور یحییٰ کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بلال پپو گروپ سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان 2022 میں انسپکٹر چاند خان نیازی کے قتل کے مقدمے میں مفرور و اشتہاری تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر کے قتل کے مقدمے میں بھی ملوث قرار ہوگئے۔

Check Also

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے نیا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی، جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *