خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے دوران مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 12 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دریائےسندھ پر سونے کی غیر قانونی مائننگ کےخلاف آپریشن کے دوران گولڈ مائننگ ایریا گمبٹ میں پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں ڈی ایس پی حیدر زمان، ایس ایچ او گمبٹ ایاز آفریدی بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایک پولیس موبائل کو بھی جلا دیا۔
THE PUBLIC POST