کراچی (شوبز رپورٹر) پرکشش فنکارہ حنا ثانی کا کوئی ثانی نہیں ہے وہ اپنے کام میں پرفیکٹ، اپنی بات پر اٹل رہنے والی فنکارہ ہیں حناثانی کراچی تھیٹر کی لابی سٹم کا شکار ہیں مخصوص گروپس اپنے من پسند فنکار کو کاسٹ کرنے والے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی منفی پالیسیوں کے باعث حنا ثانی جیسا ٹیلنٹ تھیٹر سے دور ہے-
حنا ثانی جنہیں نہ صرف اداکاری بلکہ رقص پر بھی مکمل عبور حاصل ہے اسٹیج پر ان کی انٹری ہی شائقین کو مسحور کر دیتی ہے ان کے چہرے کے تاثرات، مکالمے کی ادائیگی اور رقص کی ادائیں انہیں کراچی تھیٹر کی دیگر فنکاراؤں سے ممتاز کرتی ہیں مگر موجودہ لابی ازم کی بدولت شائقین تھیٹر ان کی شاندار پرفارمنس دیکھنے سے محروم ہیں
حنا ثانی وہ سفید پوش ایکٹرس ہیں جو اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر کسی سے سوال بھی نہیں کرتیں ہیں حنا ثانی کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کام مانگنے کے لیے کسی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو فون کال نہیں کرتیں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی سفارش کی ضرورت ہے ان کا ماننا ہے کہ فنکار کا کام ہی اس کی پہچان ہوتا ہے اور جو فنکار واقعی ٹیلنٹ رکھتا ہے اسے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے
حنا ثانی کا کہنا تھا کہ کراچی تھیٹر پر لابی ازم کی وجہ سے افسوس ضرور ہوتا ہے تماشبین پروڈیوسرز نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے، جہاں میرٹ کی بجائے تعلق، سفارش اور ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر کاسٹنگ کی جاتی ہے اسی وجہ سے اسٹیج کی رونق ماند پڑ گئی ہے اور فیملیز کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی ہے تھیٹر کے شائقین کا کہنا ہے کہ جب تک حنا ثانی جیسی بااصول اور باصلاحیت فنکاراؤں کو اسٹیج سے دور رکھا جائے گا کراچی تھیٹر اپنا سنہری دور واپس نہیں لاسکتا
حنا ثانی صرف ایک فنکارہ نہیں، بلکہ اسٹیج کی عزت، وقار اور اصل تھیٹر کی پہچان ہیں حنا ثانی نے مزید کہا کہ وہ تھیٹر سے دور ضرور ہیں، مگر تھیٹر ان کے دل سے دور نہیں وہ آج بھی چاہتی ہیں کہ اسٹیج پر حقیقی فن کو عزت ملے، جہاں فنکار کو اس کے فن کی بنیاد پر پرکھا جائے، نہ کہ لابی اور گروپ بندی کی بنیاد پر ان کا کہنا تھا کہ ایک دن ضرور آئے گا جب میرٹ جیتے گا اور لابی سٹم کا خاتمہ ہوگا
THE PUBLIC POST