برینٹ خام تیل کی قیمت 111 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی: ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 111 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی سے قبل برینٹ خام تیل تقریباً 70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

عالمی منڈی میں اتوار کے روز بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں برینٹ خام تیل 2 فیصد سے زائد اضافے کے بعد 106.99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی عالمی توانائی منڈی پر نمایاں اثر ڈال رہی ہے۔

Check Also

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 100 سے زائد ہلاک

وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب غیر قانونی سونے کی کان زمیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *