سندھ حکومت کا دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت کراچی سمیت بڑے شہروں کے علاوہ دیگر شہروں دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ نافذ کر دیے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے اوقات کار کا اطلاق ہفتے کے ساتوں دن ہوگا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق تندور، ڈیری شاپس، بیکریز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتال اور پیٹرول پمپس کو ان پابندیوں سے استثنا حاصل ہوگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 بجے سے رات 11 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہ سکیں گے، جبکہ شادی ہالز اور بینکوئٹس کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت دی گئی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *