پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے سلمان اکرم راجہ کے من پسند افراد سے ملاقاتوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی میں اخلاقی جرأت ہے تو وہ استعفیٰ دے دے۔
اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ منظورِ نظر وہ ہوتے ہیں جو میڈیا پر آتے رہتے ہیں، میں تو میڈیا پر نہیں آتا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کی حد تک پشاور ہائی کورٹ میں ہمارے کیسز پر سماعت نہیں ہو گی، ہمیں فریق بنانے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت کیسز پشاور ہائی کورٹ میں چلیں گے۔
THE PUBLIC POST