نیشنل اسمبلی آف پاکستان فار یوتھ کے زیر اہتمام تیسری سالانہ انٹرپرینیورشپ کانفرنس اور سمال بزنس نمائش کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسمبلی آف پاکستان فار یوتھ کے زیر اہتمام تیسری سالانہ انٹرپرینیورشپ کانفرنس اور سمال بزنس نمائش کا انعقادمحکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومتِ سندھ اور نیشنل اسمبلی آف پاکستان فار یوتھ کے باہمی اشتراک سے پی این سی اے آڈیٹوریم، نیشنل میوزیم آف پاکستان کراچی میں دوسری سالانہ انٹرپرینیورشپ یوتھ کانفرنس اینڈ سمال بزنس نمائش کا کامیاب انعقاد کیا گیا –

کانفرنس کا مقصد نوجوانوں میں کاروباری رجحان کو فروغ دینا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا نیشنل اسمبلی آف پاکستان فار یوتھ کی بانی عابدہ آغا نے اپنے خطاب میں کہا کہ “موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو کاروبار کے عملی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے خوابوں کو برانڈ میں تبدیل کر سکیں نمائش میں 25 سے زائد نوجوان کاروباری افراد نے اپنے اسٹالز لگائے اور صفر سے برانڈ تک کے اپنے سفر کی کہانیاں شرکاء کے ساتھ شیئر کیں تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان سندھ منور علی مہیسر تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “سندھ کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

حکومتِ سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ نہ صرف روزگار حاصل کریں بلکہ اپنے کاروبار قائم کر کے دوسروں کو بھی روزگار فراہم کریںکانفرنس میں دیگر مقررین میں مخدوم ریاض، صدر پی اے سی سی، جنید رحمان، بزنس ٹائیکون، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، رزاق پردیسی، بانی آئی ایچ آر آئی، حذیفہ پنجانی، عمر پنجوانی، ڈاکٹر مانا، حنا علی، ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ سید حبیب اللہ اور ایڈیشنل سیکریٹری یوتھ ڈاکٹر اسد اسحاق شامل تھےتقریب کی نظامت کے فرائض معروف ٹی وی اینکر آغا شیرازی نے انجام دیے شرکاء نے نمائش میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا اور نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں، جدت اور تخلیقی سوچ کو بے حد سراہا

Check Also

ہوٹل پرل کانٹیننٹل کراچی میں ایک شاندار ایکسٹرا ویگنزا ویڈنگ شو کا اہتمام مشہور فیشن ڈیزائنر فاکحہ نے کیا جو کہ بہت کامیاب رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہوٹل پرل کانٹیننٹل کراچی میں ایک شاندار ایکسٹرا ویگنزا ویڈنگ شو کا اہتمام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *