ہوٹل پرل کانٹیننٹل کراچی میں ایک شاندار ایکسٹرا ویگنزا ویڈنگ شو کا اہتمام مشہور فیشن ڈیزائنر فاکحہ نے کیا جو کہ بہت کامیاب رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہوٹل پرل کانٹیننٹل کراچی میں ایک شاندار ایکسٹرا ویگنزا ویڈنگ شو کا اہتمام مشہور فیشن ڈیزائنر فاکحہ نے کیا جو کہ بہت کامیاب رہا اس شاندار شو میں کراچی کی معروف شخصیات، فیشن کی دنیا کے نامور ماڈلز سوشلائٹس اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

فاکحہ نے اس موقع پر آبرو فاؤنڈیشن کو ایک خصوصی اسٹال مہیا کیا، جس سے آبرو فاؤنڈیشن کا تعارف کراچی کے متمول طبقے میں بھی بہت کامیابی سے ہوا اسٹال پر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبوں، تعلیم، صحت اور غریب و مستحق افراد کی مدد کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں، جسے شرکاء نے بے حد سراہاآبرو فاؤنڈیشن کی روح رواں اور چئیرپرسن میڈم روبینہ شکیل اور ڈاکٹر رئیس مرچنٹ نے اس شو میں بطور خاص لاہور سے کراچی آکر شمولیت اختیار کی اور شو کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کراچی کے عوام کی بہت تعریف کی اور شکریہ ادا کیا

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کا محبت بھرا استقبال اور فلاحی کاموں میں دلچسپی ہمارے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے ڈاکٹر مظہر اور ان کی بیگم ڈاکٹر ثمینہ بھی بطور خاص تشریف لائے ڈاکٹر رئیس مرچنٹ اور میڈم روبینہ شکیل کے ہمراہ پی سی کے شو میں لاہور سے آئی ہوئی آبرو فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم نے شرکت کی اور اسٹال پر آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا آبرو فاؤنڈیشن کے اسٹال پر کراچی کے شہریوں نے بڑی تعداد میں ممبر شپ کی رجسٹریشن کرائی اور فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کو سراہا

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آبرو فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر انسانیت کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے یہ شو نہ صرف فیشن اور خوبصورتی کا حسین امتزاج تھا بلکہ انسانیت کی خدمت کے پیغام کو بھی اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا

Check Also

نیشنل اسمبلی آف پاکستان فار یوتھ کے زیر اہتمام تیسری سالانہ انٹرپرینیورشپ کانفرنس اور سمال بزنس نمائش کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسمبلی آف پاکستان فار یوتھ کے زیر اہتمام تیسری سالانہ انٹرپرینیورشپ کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *