کراچی میں ڈومیسائل اور پی آر سی بنوانے کی سہولت اب گھر بیٹھے دستیاب

کراچی: کراچی میں ڈومیسائل اور پی آر سی بنوانے کی سہولت گھر بیٹھے دستیاب، شہریوں کو اب دفاتر کے چکر لگانے اور قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ای ڈومیسائل اور پی آر سی پورٹل کا افتتاح کردیا۔ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اب شہری گھر بیٹھے ڈومیسائل اور پی آر سی بنوانے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ ڈومیسائل اور پی آر سی بنوانے میں ہفتوں کا کام اب گھنٹوں میں ہوگا۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کا سرکاری نظام سے پہلا واسطہ ڈومیسائل بنواتے وقت پڑتا ہے، ڈومیسائل بنوانے کا عمل آسان ہونے سے شہریوں میں حکومت کا تاثر بہتر ہوگا۔ ای ڈومیسائل سسٹم سے جعلی درخواستوں اور جعلی ڈومیسائل کی روک تھام بھی ہوگی۔ ای ڈومیسائل کی سہولت سندھ کے دیگر اضلاع تک بھی بڑھائی جائے گی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے بریفنگ میں بتایا کہ ای ڈومیسائل کے تحت شہری ڈومیسائل اور مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ پورٹل پر رجسٹریشن، چہرے کے ذریعے شناخت کی تصدیق اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

درخواست کی مقررہ فیس آن لائن یا بینک چالان کے ذریعے ادا کی جا سکے گی جبکہ شہری اپنی درخواست کی پیش رفت اور اس پر ہونے والا فیصلہ بھی پورٹل پر دیکھ سکیں گے۔

بریفنگ کے مطابق متعلقہ ڈپٹی کمشنر کا دفتر دستاویزات کی جانچ کے بعد درخواست پر فیصلہ کرے گا۔ ڈومیسائل اور پی آر سی کا ڈیجیٹل ریکارڈ ایک ہی نظام میں محفوظ ہوگا جبکہ مجاز ادارے جاری شدہ سرٹیفکیٹس کی فوری آن لائن تصدیق بھی کر سکیں گے۔

افتتاحی تقریب میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی، چیف سیکریٹری سندھ نے ای پورٹل کے زریعے ڈومیسائیل حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ڈومیسائل دیے۔

Check Also

فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلامی جمہوریہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *