سرکاری کالجز میں 75فیصد حاضری نہ دینے والے طلبہ امتحان میں شریک نہیں ہو سکیں گے

کراچی: سندھ کے سرکاری کالجز میں طلبہ کی 75 فیصد حاضری لازم قرار دے دی گئی ہے، سیکریٹری کالجز ندیم میمن نے اعلان کیا ہے کہ خلاف ورزی پر طلبہ امتحانات میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔

طلبہ کی 75 فی صد حاضری یقینی بنانے کے لیے محکمہ کالجز اور سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پہلی مشاورتی کانفرنس منعقد کی گئی۔

کانفرنس کا انعقاد سیکریٹری کالجز سندھ ندیم الرحمٰن میمن کی صدارت میں کیا گیا، جس میں کراچی بھر کے سرکاری کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔

کانفرنس میں کالجز میں طلبہ کی کم حاضری، اسباب، تعلیمی مسائل اور حاضری بہتر بنانے کے لیے قابل عمل حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے طلبہ کی حاضری کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا مطالبہ کیا۔ جب کہ سپلا کے صدر منور عباس نے کانفرنس میں ’’کالجز آباد کریں‘‘ کے نعرے کو عملی شکل دینے اور طلبہ کے مسائل کے حل پر بھی زور دیا۔

سیکریٹری کالجز ندیم میمن نے کہا کالجز کی کارکردگی کا انحصار طلبہ کے داخلوں، حاضری اور انتظامی نظم و ضبط پر ہے، پرنسپلز اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

انھوں نے کہا تمام پرنسپلز اور متعلقہ عملے کو انتظامی امور، قیادت اور مالیاتی نظم و نسق سے متعلق خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی پروفیسر فقیر محمد لاکھو نے حاضری کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی۔ کانفرنس کے شرکا نے کالجز میں حاضری بہتر بنانے اور تعلیمی نظم و ضبط کے فروغ کے لیے پہلی مشاورتی کانفرنس کو اہم سنگ میل قرار دیا۔

Check Also

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛بھارتی اسپانسرڈ 12دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے 4 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *