آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلیے تعاون کی پیشکش

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنےکےلیےامریکا کی طرف سے تعمیری معاونت کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا جس کے جوابی کارروائی میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کر کے بھارت کی تین ایئر بیسزسمیت متعدد ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔

Check Also

کراچی: نوکری ملنے کے دو روز بعد ہینوجوان نے خودکشی کر لی

کراچی:گلشن اقبال بلاک 13 ڈی تھری میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب سے ایک نوجوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *