ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں،عمران خان کا پارٹی رہنماؤں کو سخت پیغام

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور اجلاس کو لے کر پارٹی میں اختلاف جان بوجھ کر پیدا کیا جارہا ہے، ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں۔

یہ بات علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے آج دو پیغامات دئیے ہیں اور کہا ہے ان کے ساتھ اور بشری بی بی کے ساتھ ظلم ہورہا ہے میرے ٹی وی اور اخبارات بند کیے ہوئے ہیں، سپرنٹںڈنٹ جیل اور کرنل صاحب نے انسانی حقوق ختم کیے ہوئے ہیں میرے ساتھ ہوئے سلوک کا حساب ہونا چاہیے، یہ سب ایک شخص کے کہنے پر کیا جارہا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ لاہور اجلاس کو لے کر پارٹی میں اختلاف جان بوجھ کر پیدا کیا جارہا ہے، ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں، تین سو پارلیمینٹیرینز لاہور مل کے جانے پر خوشی ہوئی، جو اختلاف پیدا کرے گا پارٹی میں اس کو میں خود دیکھ لوں گا، ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم یہاں دو سال سے جیل آرہے ہیں، ہماری فیملی پارٹی کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری فیملی چاہتی ہے بانی کے پیغامات پر عمل درآمد ہو، ہمیں اب راستہ بنانا ہے بانی کی رہائی کا سپرنٹنڈنٹ جیل بانی کے ساتھ غیر انسانی سلوک ختم کریں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی کا مطلب یہ ہے کہ پارلیمینٹیرینز کو فیصلہ کرنا ہے سیاست میں رہنا ہے کہ نہیں، مذاکرات کس بات پر کرنے ہیں بانی کے کیسز سنیں بات ختم ہوجائے گی۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *