لکی مروت میں دھماکا، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی ہوگئے ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

پشاور:

لکی مروت میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں  5 بچے جاں بحق اور خاتون سمیت 13 بچے زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونےو الے افراد کو سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں خون کے عطیات کی ضرورت ہے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور واقعے سے  متعلق شواہد جمع کیے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکا مارٹر گولے کی وجہ سے ہوا ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *