محسن نقوی کا حارث رؤف پر عائد جرمانہ ذاتی طور پر ادا کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فاسٹ بولر حارث رؤف پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے عائد جرمانہ ذاتی طور پر ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 21 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران فاسٹ بولر نے 0-6 اور جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا۔

بھارتی بورڈ کی شکایت پر آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کو نصف سنچری کا جشن بیٹ بندوق کی طرح لہرا کر منانے پر وارننگ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا۔

رپورٹس میں ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی حارث رؤف پر عائد جرمانہ ذاتی طور پر ادا کریں گے۔

Check Also

کراچی میں محرم کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی:کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کو حتمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *