کراچی کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔

رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کے لیے غیر پائیدار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاً صارفین پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

کے الیکٹرک نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے جس میں کمپنی لاگو قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *