موسمی خرابی کے باعث مختلف ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر،12 پروازیں منسوخ

ملک کے مختلف شہروں میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی ملکی و غیرملکی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

قومی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی، جبکہ نجی ایئرلائن کی کراچی سے پشاور کی پرواز اپنے شیڈول کے مطابق دو بج کر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھی۔

دوسری جانب سیالکوٹ ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث دبئی اور مسقط سے آنے والی پروازیں دو گھنٹے تاخیر سے دوپہر ایک بجے لینڈ ہوئیں۔ ملتان ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی ملکی و غیرملکی پروازیں بھی کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار رہیں۔ علاوہ ازیں نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز دو گھنٹے تاخیر سے صبح گیارہ بجے روانہ ہوئی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق موسم بہتر ہونے پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا، جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں ایئرلائن سے تصدیق ضرور کریں۔

Check Also

پی ٹی اے کا سمندر پار پاکستانیوں کیلیے اہم اقدام

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *