دادو میں گلے کی خطرناک بیماری سے بچوں کی اموات بڑھ کر 4 ہوگئی

سندھ کے ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری ڈفتھیریا سے بچوں کی اموات بڑھ کر 4 ہوگئی۔

ڈاکٹر محمد عیسی سوڈہر کا کہنا ہے کہ گلے کی بیماری سے متاثرہ ایک اور زیر علاج بچی کا کراچی میں انتقال ہوا۔

بچی کے ورثاء نے کہا کہ متوفی بچی ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔

گزشتہ دنوں میہڑ کے گاؤں انبار میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کر گئے تھے۔ انفیکشن سے بیمار 3 بچوں کا کراچی کے اسپتال میں علاج جاری ہے۔

ڈی ایچ او دادو ڈاکٹر امداد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو بخار کے بعد خطرناک انفیکشن سے گلے میں درد ہوتا ہے، یہ انفیکشن ایک بچے سے دیگر بچوں میں پھیل گیا۔

Check Also

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے والے ثاقب چڈھر کے خلاف ایک اور خاتون نے مقدمہ کردیا

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا الزام رکھنے والے ن لیگ ایم پی اے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *