ورلڈ اکنامک فورم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

ڈیووس: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ورلڈ اکنامک فورم میں شریک ہیں، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس ڈیووس میں جاری ہے، جس میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہیں، جہاں وہ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شریک ہوئے، فورم میں شریک رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران مسکراہٹوں کے تبادلے اور گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔

Check Also

ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کوعمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *