لاہور میں فلائی اوور سے ایک خاتون گر کر جاں بحق

لاہور میں کالج روڈ اکبر چوک فلائی اوور سے ایک خاتون گر کر جاں بحق ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو کالج روڈ اکبر فلائی اوور سے خاتون کے گرنے کی کال موصول ہوئی۔

ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود ہیں، ریسکیو حکام نے بتایا کہ چلتی موٹر سائیکل سے بیٹے کے پیچھے بیٹھی خاتون فلائی اوور سے گر گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون کا دوپٹہ بائیک ویل میں پھنس گیا تھا۔ حادثے میں خاتون جاں بحق ہوئیں۔

خاتون کی شناخت 58 سالہ نجمہ زوجہ اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *