جنگ کہیں اور، بوجھ عوام پرٗشہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ جنگ دوسرے ملکوں میں ہو رہی ہے مگر اس کا بوجھ پاکستان کے عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے ہی مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق ٹرانسپورٹ کے کرائے، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں بھی پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد مزید بڑھ جاتی ہیں جس سے عام آدمی کی زندگی شدید متاثر ہوتی ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ عالمی حالات کا بوجھ براہ راست عوام پر منتقل کرنے کے بجائے کوئی متبادل حل تلاش کرے۔

Check Also

کراچی میں ڈاکو راج،چند گھنٹوں میں 1 کروڑ روپے چھن گئے

کراچی میں جرائم کی لہر برقرار، مختلف علاقوں میں ڈکیتی و فائرنگ کے واقعات کراچی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *