کراچی: 17 فروری کو مقابلے میں مارا جانیوالا دہشتگرد ڈی سی پنجگور قتل اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈنکلا

کراچی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران مارے جانے والے دہشتگرد کی شناخت بی ایل اے کے کمانڈر کے طور پر ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 17 فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں میں جلیل، نیاز اور حمدان شامل تھے جب کہ ایک دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری تھا، چوتھے دہشتگرد کی شناخت سہیل بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر تھا۔

ترجمان کے مطابق سہیل بلوچ 50 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا اور وہ ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے لیے 5 خودکش بمبار بھی سہیل بلوچ نے ہی بھیجے تھے، ہلاک دہشتگرد کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سندھ بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *