یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

یومِ پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے۔

ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

اس سے قبل آج دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اتحاد سب سے اہم ہے۔

Check Also

Casino Joy Casino: Schneller Spin-Erfolg in Mobile Slots

1. Das Pulsieren einer schnellen Spielsession In der Welt des Online-Glücksspiels kann Geschwindigkeit genauso spannend …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *