فیملیز کی کثیر تعداد نے حنیف راجہ، کے کام کو پسند کیا سپناغزل، پرویز صدیقی، شکیل شاہ، صباء شیخ، کرن خان، ذاکرمستانہ کے کام کو بھی سراہا گیا
سپر اسٹار حنیف راجہ کی واپسی کراچی تھیٹر کے لیے سود مند ثابت ہوگی، ڈرامہ شائقین کی رائے
کراچی(رپورٹ، وسیم خان) بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف اداکار حنیف راجہ کی تھیٹر پر بہترین پرفارمنس ڈرامہ شائقین کی جانب سے حنیف راجہ کی بھرپور پزیرائی فیملیز کی جانب سے حنیف راجہ کے کام بہت زیادہ پسند کیا
ڈرامہ شائقین کی رائے کے مطابق حنیف راجہ کی کراچی تھیٹر پر واپسی تھیٹر کے لیے سود مند ثابت ہو گئی جو کہ سئینر فنکار ہونے کے ناطے کامیڈی کے خلا کو پر کرنے میں اور فیملیز کو تھیٹر پر واپس لانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں
ڈرامہ عید دھنادھن آرٹس کونسل کے اے سی ہال ٹو میں پیش کیا جارہا ہے جس کے اب تک کے شوز بہت اچھے جارہے ہیں ڈرامے کی کاسٹ میں حنیف راجہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں سپنا غزل، پرویز صدیقی، شکیل شاہ ، ذاکر مستانہ، صباء شیخ، سحر غزل، کرن خان کی پرفارمنس بھی اچھی ہے جیسے ڈرامہ شائقین کی جانب سےسراہا گیا ہے
تحریر پرویز صدیقی، پروڈیوسر راحیل قدیر اور ہدایتکار جاوید اختر ہیں ایک مکمل ٹیم ورک کی بدولت ڈرامہ کامیاب جارہا ہے حنیف راجہ عرصے دراز کے بعد کراچی تھیٹر پر جلوہ گرہو ئے ان کی انٹری پر شائقین ڈرامہ نے ان کا بھرپور استقبال کیا ہے
THE PUBLIC POST