پیٹرول پمپ اونرایسوسی ایشن کی ملک بھر کے سٹیشنز بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم سے مشاورت کا مطالبہ کردیا۔
ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار پر پٹرول پمپ مالکان کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان کو موجودہ طریقہ کار پر اعتراضات ہیں۔

نعمان بٹ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی نئے بحران کو جنم نہیں دینا چاہیے، تاہم مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پٹرول پمپ بند کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو پیدا ہونے والی صورتحال کے ذمہ دار وزیر پٹرولیم ہوں گے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *