بال ٹیمپرنگ کیس، پی سی بی نے فخر زمان کو سزا سنادی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے دوران بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر فخر زمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں دو میچز کے لیے معطل کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فخر زمان پر ضابطہ اخلاق کی شق 2.14 کی خلاف ورزی ثابت ہوئی، جسے لیول تھری جرم قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 29 مارچ کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا، جہاں فخر زمان کو میچ کے آخری لمحات میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

میچ کے دوران آن فیلڈ امپائرز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پنالٹی عائد کی اور گیند کو تبدیل کر دیا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانا ہوگی، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Check Also

کراچی میں ڈاکو راج،چند گھنٹوں میں 1 کروڑ روپے چھن گئے

کراچی میں جرائم کی لہر برقرار، مختلف علاقوں میں ڈکیتی و فائرنگ کے واقعات کراچی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *