کراچی میں جج کے چیمبر سے دھمکی آمیر لفافہ برآمد

کراچی:اپیلٹ کاؤنسل لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین و جج سہیل جبار ملک کے چیمبر سے ایک دھمکی آمیز لفافہ برآمد ہوا ہے۔

لفافے کے اندر ایک پرچی بھی ملی جس پر لکھا تھا “جج تیرا تحفہ” اور ساتھ میں ایک نائن ایم ایم کی گولی بھی موجود تھی۔

نامعلوم افراد کی جانب سے جج کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپیلٹ کاؤنسل لوکل گورنمنٹ کے پرائیوٹ سیکریٹری نے آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

سہیل جبار ملک پہلے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جج تعینات رہ چکے ہیں اور صوبہ سندھ میں مختلف ٹیرر فنانسنگ کے مقدمات کی سماعت کر چکے ہیں۔ انہوں نے کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو سزائے موت بھی سنائی ہیں۔

اپیلٹ کاؤنسل لوکل گورنمنٹ کے عملے کو معلوم نہیں کہ لفافہ کس نے رکھا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

Check Also

پیپلز پارٹی کو پنجاب سے بغض ہے، لاڑکانہ کے نوابوں کو عوام پر پیسہ لگنا ہضم نہیں ہو رہا، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *