زیادہ رجسٹریشن کی وجہ سے ویب سائٹ پر ایرر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2 ہزار روپے کی فیول سبسڈی کے لیے سندھ حکومت کی ویب سائٹ https://taxportal.excise.gos.pk/ پر رجسٹریشن کروائیں۔

انہوں نے عوام کو پورا طریقہ کار بھی واضح کرتے ہوئے بتایا کہ رجسٹریشن کیسے مکمل کی جائے۔

تاہم، سندھ حکومت کی فراہم کردہ ویب سائٹ پر ممکنہ طور پر رجسٹریشن کے لیے بڑی تعداد میں صارفین کی رسائی کی وجہ سے ایرر آنے لگا ہے، جس کے باعث عوام کو رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ویب سائٹ کے مسائل کے باوجود شہری کوشش جاری رکھیں اور متبادل اوقات میں دوبارہ رجسٹریشن کریں، تاکہ سبسڈی حاصل کرنے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *