پیٹرول سبسڈی کے 2 ہزار روپے کیلیے آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار

سندھ حکومت نے عام شہریوں پر فیول پرائس میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے People’s Motorcycle Fuel Subsidy Program کا آغاز کیا ہے۔

حکومتِ Sindh کے مطابق، اس پروگرام کے تحت موٹر سائیکل رکھنے والے شہریوں کو دو ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اہلیت کا معیار

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سبسڈی کے لیے ضروری ہے کہ موٹر سائیکل اور بینک اکاؤنٹ درخواست گزار کے نام پر ہو۔ اگر کسی کے شناختی کارڈ پر ایک سے زائد موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہیں تو سبسڈی صرف ایک موٹر سائیکل پر دی جائے گی۔ اگر موٹر سائیکل آپ کے نام پر نہیں ہے تو اسے فوری طور پر بغیر کسی فیس کے اپنے نام کروایا جا سکتا ہے۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار

1- رجسٹریشن کا طریقہ کارفیول سبسڈی کے لیے محکمہ ایکسائیز کی ویب سائٹ پر جائیں اور شناختی کارڈ اور بائیک کے رجسٹریشن نمبر درج کریں۔

2-کیپچا کوڈ بھریں اور “چیک ایلیجیبیلٹی” پر کلک کریں۔

3-کھلی ہوئی ونڈو میں اپنا نام درج کریں، فون نمبر درج کریں اور سبمٹ کریں۔

4-آپ کے فون پر آنے والا OTP درج کریں اور سبمٹ کریں۔

5-تیسری ونڈو میں اپنا IBAN نمبر یا بینک اکاؤنٹ نمبر درج کریں اور سبمٹ کریں۔

    درخواست کامیابی سے جمع ہونے پر ایک ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق، سندھ بینک میں اکاؤنٹ رکھنے والے شہریوں کو رقم 24 گھنٹوں میں اور دیگر بینک اکاؤنٹس میں تین دن کے اندر منتقل کر دی جائے گی۔

    Check Also

    خیرپور میں منکی پاکس کی وباء، وزیراعظم کی فوری اقدامات کی ہدایت

    وزیراعظم Shehbaz Sharif نے Khairpur میں Monkeypox کے ممکنہ پھیلاؤ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری …

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *