قومی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے حالیہ بیان میں اپنے سابق شوہر پر بچوں سے لاتعلقی اور عدم توجہی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
ثانیہ اشفاق کے مطابق طلاق کے بعد وہ اکیلے ہی اپنے تین بچوں کی پرورش کر رہی ہیں اور عماد وسیم کی جانب سے کسی قسم کی مالی معاونت فراہم نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عماد وسیم نے اپنے نومولود بیٹے سے صرف ایک بار ملاقات کی، وہ بھی اس وقت جب وہ خود بچے کو ان سے ملوانے لے کر گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بیٹا زیان خود کو نظر انداز اور تنہا محسوس کرتا ہے کیونکہ اس کے والد نے اس سے ملنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ایک سوال و جواب کے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی موجودہ زندگی کو مشکل قرار دیا اور کہا کہ تمام تر حالات کے باوجود وہ اپنے بچوں کی ذمہ داریاں خود نبھا رہی ہیں۔
ثانیہ اشفاق نے نائلہ راجہ کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی ان سے براہِ راست بات نہیں کی، جبکہ ان کے بقول نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے ان کا نمبر بلاک کروایا تاکہ بچوں سے رابطہ محدود رہے۔
واضح رہے کہ عماد وسیم نے حال ہی میں نائلہ راجہ سے شادی کی ہے، جبکہ ان کی پہلی شادی 2019 میں ثانیہ اشفاق سے ہوئی تھی اور دسمبر 2025 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔
THE PUBLIC POST