26 نومبر احتجاج کیس: عدالت کا علیمہ خان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔


اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے خلاف کیس کی سماعت کی جہاں ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کئے۔

پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ نے علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے پیش نہیں ہو رہیں، لہٰذا قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔

دوسری جانب وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک ہے، جس کے باعث انہیں آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور عدالت سے شناختی کارڈ کی بحالی کا حکم دینے کی استدعا کی۔

بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر علیمہ خان اور تفتیشی افسر کو طلب کر لیا، جبکہ وکیل کو آخری گواہ پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

عدالت نے علیمہ خان کے بلاک شناختی کارڈ کی بحالی کے لئے دوبارہ حکم بھی جاری کر دیا۔

Check Also

بلوچستان :محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ،اسلحے کی نمائش پر پابندی

بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *