کراچی میں آئندہ 3 روزمیں شدید گرمی کی پیشگوئی

کراچی:کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران گرم دن ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

شہر میں سمندری ہوائیں فعال رہے گی تاہم مغربی سمت سے بھی ہوائیں چل سکتی ہے جبکہ نمی کا تناسب 25 سے 26 فیصد ہونے کے سبب گرمی غیر معمولی طور پر شدت اختیار نہیں کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے باقی شہروں میں موسم گرم و خشک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *