پاکستان پہلی مرتبہ فیفا ای نیشنز لیگ کا حصہ بننے جا رہا ہے:محسن گیلانی

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پہلی بار فیفا ای نیشنز لیگ میں شرکت کرنے جا رہا ہے۔

لاہور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس پیش رفت کو قومی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عالمی ایونٹ میں شرکت نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ مستقبل میں فیفا ای ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنا بھی ایک اہم ہدف ہے۔

محسن گیلانی کے مطابق اس اقدام سے ملک میں ای اسپورٹس اور گیمنگ کلچر کو فروغ ملے گا، باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع میسر آئیں گے، اور پاکستان ایک مضبوط و مسابقتی ٹیم تشکیل دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنز لیگ میں مقابلہ انتہائی سخت ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ مقابلوں کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہیں گے، جبکہ مئی اور جون میں بھی مزید مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

مزید برآں، انہوں نے پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے فیفا فٹ بال سیریز میں شاندار کھیل پیش کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں مختلف نئی فٹ بال لیگز کے آغاز کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔

Check Also

مستونگ ، کسٹم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ، 35 افراد زخمی ، 100 گاڑیاں جل گئیں

مستونگ میں لکپاس کے قریب کسٹم کے گودام میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *