وزیراعظم شہباز شریف دوحہ پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ قطر کے سلسلے میں دوحہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا جبکہ قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی بھی پیش کی۔

وزیرِ اعظم کی آمد کے موقع پر دوحہ ایئرپورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا ۔ دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف امیر قطرعزت مآب شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.

Check Also

انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *