پاکستان اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا،6747 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق، کے ایس ای 100 انڈیکس 6,747 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد 173,939 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ہفتے کے دوران انڈیکس 14,245 پوائنٹس کی حدود میں گردش کرتا رہا، جبکہ بلند ترین سطح 174,404 اور کم ترین سطح 160,158 ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری سرگرمیوں میں ملا جلا رجحان رہا، جہاں ایک ہفتے کے دوران 5.18 ارب شیئرز کے سودے 241.9 ارب روپے میں طے پائے۔

مزید برآں، مارکیٹ کی مجموعی مالیت (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) میں 776 ارب روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد یہ 19,250 ارب روپے تک محدود ہو گئی۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *