امریکی اداکارہ این ہیتھوے دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار قرار

امریکی فلم و ٹی وی اداکارہ این ہیتھاوے کو پیپل میگزین نے 2026 کی دنیا کی خوبصورت ترین اسٹار قرار دے دیا، جو ان کے طویل ہالی ووڈ کیریئر کا ایک اور نمایاں اعزاز ہے۔

میگزین کے دلکش سرورق پر جلوہ گر اداکارہ نے اپنے نمایاں کرداروں، معروف ساتھی فنکاروں کے ساتھ کام کے تجربات اور فلمی صنعت میں بدلتے رجحانات پر تفصیل سے گفتگو کی۔

2006 کی فلم “دی ڈیول ویئرز پرادا” کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شدید دباؤ کے باوجود یہ ان کے کیریئر کے یادگار ترین منصوبوں میں شامل ہے۔

انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں ایملی بلنٹ، اسٹینلے ٹوچی اور میرل اسٹریپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور شخصیت کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ اس فلم کا سیکوئل یکم مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

این ہیتھاوے اپنے کیریئر میں اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا، گولڈن گلوب اور پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ سمیت متعدد بڑے اعزازات حاصل کر چکی ہیں، جبکہ ان کی فلمیں عالمی باکس آفس پر 6.8 ارب ڈالر سے زائد کا کاروبار کر چکی ہیں۔

وہ 2015 میں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں بھی شامل رہی ہیں۔

Check Also

گلوکارہ دعا لیپا کا سام سنگ پر 15 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ

برطانوی پاپ اسٹار دعا لیپا نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے خلاف مبینہ کاپی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *